Tag Archives: ٹون ٹاورز
اسامہ بن لادن کا المناک انجام
اسامہ بن لادن اسلامی دنیا میں ایک متنازعہ شخصیت رہا ہے۔ کچھ لوگ اسے ایک سچے مجاہد اسلام کے طور پر دیکھتے ہیں اور باقی ایک قاتل اور دہشت گرد کے روپ میں۔ کیا اس کی موت شہادت ہے یا ہلاکت؟ مولانا بڑی مہارت سے اسامہ کے اعمال کا جائزہ لیتے ہیں اور مریدوں کو طریقت کی اہمیت بھی سمجھاتے ہیں کہ یہی طریقہ ہے جس کے ذریعے نفس کو پاک کیا جا سکتا ہے۔ مولانا فرماتے ہیں کہ ہم سب غلام ہیں۔۔۔ یا تو اپنے رب کے یا اپنے نفس کے۔۔۔ اور جو اللہ کے پاس ایسی حالت میں لوٹے کہ وہ نفس کا غلام ہو تو اس نے ہمیشہ کےلیے اپنی عزت کھو دی۔ یہ اہم ترین صحبت ہے کیونکہ یہ بتاتی ہے کہ اصل میں مذہب کیا ہے؟ مذہب کا مقصد بہت سادہ اور بنیادی ہے لیکن شیطان نے ہمیں بھٹکا دیا۔۔۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی طالب علم بہترین یونیورسٹی میں داخلہ لیتا ہے اور وہاں بہت سے سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے ( مثلا کھیلوں، سماجی کاموں، یونیورسٹی کے رسالے کی ادارت اور سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ لینا)۔ وہ ہر کام کرتا ہے لیکن اپنی پڑھائی نہیں اور آخرکار ناکام ہو جاتا ہے۔ آج کے مسلمان یہی کچھ کررہے ہیں۔۔۔ وہ بے مقصد ہی مذہبی عبادات ادا کرتے جارہے ہیں لیکن پھر بھی وہ حقیقت کو محسوس نہیں کر سکتے کیونکہ انہوں نے کھانے کا اصل مقصد تو چھوڑ دیا ہے۔ نمک کے بغیر کھانا بے ذائقہ ہے جیسے چینی کے بغیر مشروب۔ آج مذہب بے ذائقہ ہو گیا ہے اس لیے لوگ دنیا میں مزے ڈھونڈ رہے ہیں ۔ اس صحبت کو آہستہ آہستہ اور سچائی جاننے کی خواہش کے ساتھ پڑھتے اور جانیئے کہ اصل میں غلطی ہوئی کیا ہے۔ مولانا نے تو مذہب میں ہماری حقیقی تگ و دو کو کھول کر سامنے رکھ دیا ہے۔ اللہ ہم سب کو دانائی اور عقل عطا فرمائے۔ آمین! Continue reading