نقشبندی حقانی ربانی پورٹل میں خوش آمدید!

ہم ابتدا کرتے ہیں اپنے رب کے پاک نام سے اور پناہ مانگتے ہین ملعون ابلیس کے مکرہ فریب سے کیونکہ ابلیس وہ مخلوق ہے جس نے اپنی تمام تر قوت انسان کو ہمیشہ کے لیے گمراہ کرنے میں لگا دی۔

اور ہم جاری رکھتے ہیں مبارک آیت بسمم اللہ الرحمن الرحیم کی تلاوت سے ، شروع اللہ تعالی کے پاک نام سے جو بہت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ نہایت مہربان رب ذوالجلال جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ ہم اپنے پیارے پیغبر حبیب اللہ پر محبت، سلام اور صلوتہ بھیجتے ہیں جو کہ خود رب  کو بھی بہت محبوب ہیں۔

السلام علیکم ورحمتہ علیہ و برکاتہ، اے راہ حق کے طلبگارو آپ اس پورٹل تک حاد ثاتی طور پر نہیں پہنچے۔ اس کائنات میں کچھ بھی بغیر وجہ کے نہیں ہوتا۔ کچھ بھی نہیں ہوتا ماسوائے خدا کی مخفی دانائی کے چاہے یہ کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو۔ حتی کہ ایک معمولی جونک کی تخلیق بھی انسان کو بے پناہ فوائد دیتی ہے۔

آپ یہاں اس لیے ہیں کیونکہ یہ لکھ دیا گیا تھا کہ آپ کی رہنمائی اس پورٹل تک کی جائے گی۔ یوم عہد کے دن سے، آپ کو اس کرہ ارض پر بھیجنے سے بہت پہلے یہ آفاقی حکم دے دیا گیا تھا کہ آپ کو رب کی رہنمائی عطا ہو گی تاکہ آپ دائمی رحمت حاصل کر سکیں۔

آپ میں سے ہر ایک نے یہاں تک پہنچنے کا مختلف راستہ اپنایا کیونکہ،” اللہ تعالی کی ترکیبیں انسان کی سانسوں سے بھی زیادہ ہیں” اور اب آپ خود آگہی، خود شناسی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔

آپ میں سے کچھ لوگ یہاں عارضی قیام کریں گے اور آخر کار آگے نکل جائیں گے۔ اس شہد کو چکھے بغیر، اور اس بحر علم سے کھچ بھی پئے بغیر، ان بدقسمتوں کو ہم خدا حافظ کہتے ہیں کیونکہ دین میں کوئی جبر نہیں۔ آپ آخرت میں وہی ساتھ لے جائیں گے جو دنیا میں کریں گے جیسا کہ رئیس الملائکہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ وآلہ وسلم سے کہا تھا، ” جو تمہیں پسند ہو وہ کرو لیکن اے محمد یاد رکھو جو بھی تم کرو گے تم سے اس کا حساب لیا جائے گا۔ اور زندگی ویسے گزارو جیسے تم خوش رہو لیکن یاد رکھو اے محمد ایک دن سب کو موت کا ذائقہ چکھنا ہو گا۔ اور جس سے چاہو اپنی زندگی میں اسے پیار کرو لیکن یاد رکھو اے محمد کہ ایک دن موت تمہیں تمھارے پیاروں سےکردے گی۔

لیکن کچھ ایسے ہونگے جو حق کی اس دعوت کو قبول کریں گے اور بھر ناقابل توجیہ انداز سے گہرے پانیوں میں اترتےجائیں گے۔ اور جب آخر کار دریا سمندر سے ملتا ہے، موجیں ٹھنڈی پڑتی ہیں، سکون چھا جا تا ہے، اور ملتے پانیوں کی پر سکون آواز میں آپ جو ایک پانی کا قطرہ تھے مزید باقی نہیں رہتا، دریا بھی نہیں رہتا، صرف ایک وسیع، بے کراں سمندر رہ جاتا ہے۔ ان خوش نصیبوں کو ہم کہتے ہیں۔ ” تمام تعریف اللہ کے لیے ہے۔ جس نے اپنی بے پناہ رحمت سے ایک بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھایا”، دائمی راحت کی وادی میں خوش آمدید ہے۔

اے متلاشی ! تمہیں اپنے متعلق جاننا چاہیے، تم اس وقت کہاں ہو اور تمہاری منزل کیا ہے؟، تمہارے پاس صرف ایک موقع ہے، اے متلاشی! جب تم ایک دفعہ اس عارضی زندگی سے گزر جاؤ گے تم دوبارہ اس طرف واپس نہیں آو گے۔

سفر فرحت بخش اور منزل ناقابل بیان ہے، کوئی کیسے شہد کے ذائقے، پیار کے احساس یا دل کی دھڑکنوں کی وضاحت کر سکتا ہے؟

اے متلاشی ! آپ کو خوس آمدید ہے اس ویب سائٹ پر موجود صحبہ سے ہدایت لینے کے لیے جو کہ ہمارے آقا مولانا شیخ محمد ناظم الحقانی العدل القبرصی، نقشبندی طریقت کے چالیس ویں شیخ اعظم کی بحر علم سے پھوٹتے ہیں۔ یہ تعلیمات محبت میں ڈوبے، خود سے بے نیاز اور خدائے بزرگ و برتر کے سامنے مکمل طور پر سر تسلیم خم دل سے نکلتی ہیں۔

مولانا آپ کو اپنی طرف نہیں بلاتے اور نہ ہی اس طریقت کی طرف، وہ تو آپ کو اپنے ساتھ محبت کے سفر اور ایک انوکھے احساس والے سفر پر بلاتے ہیں۔

ان کا ہاتھ تھا میے، محبت کا مزا چھکیے، ان کی دعوت قبول کیجیے۔

ا

اپنے سفر میں ان موضوعات پر بھی نظر ڈالیے۔

شیخ ناظم کون ہیں؟

صحبت کیا ہے؟

یہ سائٹ آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟

اس سائٹ کو کیسے استعمال کریں؟

آپ ہماری مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

مولانا شیخ ناظم کے صحبتوں میں سے کچھ نمونوں میں غوطہ زن ہو جائیے۔

اپنا سفر شروع کیجیے۔

اگر آپ الجھن میں ہیں اور مدد کی ضرورت ہے تو ہمیں اس پر ای میل کریں  admin@sufihub.com یا twitter  پر follow کریں (sufihub )  ، skype پر بات کرنے کےلیے (sufihub ) یا فیس بک (sufihub ) آپ ہمیں تحریری پیغام اس نمبر پر 6582009955 + بھیجیے۔ رابطہ میں رہیے۔

ہمیں اس ویب سائٹ کو زیادہ سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے رضا کاروں کی ضرورت ہے۔ اگر آپ رضا کارانہ کام میں دلچسپی رکھتے ہیں تومہربانی کر کے ہم سے رابطہ کریں ۔ آپ کا شکریہ۔ خدا آپ پر رحمت کرے۔

مولانا کی پرانی ویڈیوز یہاں دیکھییں:

اس ویب سائٹ کے ممبر کے طور پر اپنا اندراج کرائیں تاکہ جب بھی کوئی نئی خبر شائع ہوتی ہے ہم آپ کو ای میل کے ذریعے تازہ خبریں دے سکیں۔ آپ ہمیں twitter  پر فالو کر سکتے ہیں۔ ہمارہ پتہ ہے (sufihub )

اس سائٹ سے مضامین لے کر اشاعت سے پہلے sufihub سے اجازت لے لیں۔ صحبتوں کے خلاصے جو شائع کرنے ہوں (اجازت کے بعد) انہیں  مکمل شائع کریں اور ذریعے کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ اس ویب سائٹ  پر موجود مضامین کا کوئی بھی حصہ تجارتجی مقصد کے لیے یا بغیر اجازت کے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔